کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالت نے خود نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے امید ہے کہ اب وہ پھر سے اس کو زندہ نہیں کرے گی،سیاسی طور پر ہم نے عمران خان کو پارلیمان میں شکست دلوایا اس کی حکومت ختم کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں یہ دیکھتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ہم تین سال سے جدوجہد کررہے تھے کہ یہاں جو شخص ہے جمہوری شخص نہیں ہے یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے اس کو غیر جمہوری طریقے سے حکومت ملی ہے اس کے نتیجہ میں قوم نے دیکھا ہے کس طریقے سے پچھلے تین سال میں تبدیلی کے نام پر تباہی مچایا ۔ ہمارے معیشت کا حال ہمارے سامنے ہے۔ ہماری سیاسی صورت حال اور جمہوریت کا جو حال ہے ، جو آئین کی حالت ہے جو بین الاقوامی پوزیشن ہے جو ڈرامہ آج آپ کے سامنے چل رہے ہیں وہ اگر آپ ایک طرف رکھ لیں اور پچھلے تین سال کا پاکستان دیکھیں تو یہ ہمارا مقصد تھا کہ ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں۔ہم پاکستان میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور ایک راستہ ہے ۔