لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور سیکریٹری اطلاعات عامر خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے معاملہ کے حوالے چوہدری پرویز الٰہی کے غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے عمران خان نیازی اور پرویز الٰہی خود کش بمبار بن کر سسٹم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان آئین کو توڑنے کےلئے ہر اقدام اٹھا رہا ہے،ملک میں آئین کاراج ہوگا تو عزت سے رہ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ اب ان کا اقتدار ختم ہوچکا ، ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہی ہوں گے۔