ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ اللہ کے محبوب کے محبوب ہیں ،مدینہ اولیاءملتان میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد کرکے ہمیں جو عزت اور توقیر ملی ہم اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں ،یہ بات انہوں نے متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر قریشی حامدی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی رکن الدین حامدی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کی ،عشائیہ میں مفتی محمد عثمان پسروری،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،اخبار فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین،متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر قریشی حامدی،ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی رہنما راؤ محمد عارف رضوی، محمد خالد چوہدری، انجم پتافی، شکیل احمد چوہدری،پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال کے جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی ،چیئر مین اختر عالم قریشی،صاحبزادہ محمد فاروق پسروری،محمد جمیل حامدی،محمد مدنی خلیل حامدی، مرکزی میلاد کمیٹی کے نائب صدر حاجی شاہد اکرام حامدی نے بھی شرکت کی۔