بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نےکہا کہ امریکا کو روس پر عائد پابندیاں ختم کر کے یوکرین بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر امریکا یوکرین بحران کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، تو اسے پابندیوں کا ڈنڈا لہرانا بند کر دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکا روس کو دھمکیاں دینا بند کرے اور روس یوکرین امن مذاکرات کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افراتفری سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں امن و سلامتی کو واپس نہیں لا سکتیں۔