کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلےسے آئین کی بالادستی قائم ہوگی،فیصلے سے جمہوریت کی جیت اور انا پرستوں کو شکست ہوئی ہے،آئین کی بالادستی قائم ہوگئی ہے،سپریم کورٹ از خود نوٹس فیصلے سے ملک میں معاشی استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا ہے،عمران خان کو ان کے نااہل وزیر اور مشیر لے کر ڈوب گئے۔