لاہور( نمائندہ جنگ) اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی،عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے والوں میں سمیع اللہ، طاہر خلیل سندھو، پیر اشرف رسول، خواجہ سلمان رفیق، مرزا جاوید اور میاں عبدالرؤف سمیت دیگر اپوزیشن ارکان شامل ہیں ۔تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب کو جمع کروائی گئی۔ تحریک کے متن میں کہا گیا کہ سپیکر پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا ،پنجاب کے معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلائے جارہے۔