• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،11اشتہاری گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹرسائیکل ، اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین شاہ نے کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں ڈویژن کی ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس پی صدر ڈویژن عادل عامر کی سربراہی میں ائیرپورٹ ٗ امیر محمد دستی اور خروٹ آباد پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے اشتہاری سید ولی، نیاز محمد، سید اللہ ،سردار محمد، نصیب اللہ ، نقیب اللہ ، نجیب اللہ ،محمد ہمایوں ، محب اللہ اور نصیب اللہ کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹرسائیکل ،ایک کلا کوف اور ڈھائی کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ ایس پی سریاب ڈویژن آصف فراز مستوئی کی سربراہی میں شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری احمد نواز کو گرفتار کر لیا ۔ 
کوئٹہ سے مزید