کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے غیر آئینی رولنگ کے معاملے میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے انہوںنے جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اپریل کوغیرآئینی رولنگ دے کر ڈپٹی اسپیکر نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری فواد چوہدری آرٹیکل 5 کا حوالہ تو دیتے ہیں مگر آئین بالکل واضح ہےآئین کو توڑنے پر ڈپٹی اسپیکر کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھا سکے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رولنگ پہلے سے تیارکرکے تحریک عدم اعتماد کو سنے بغیر غیر آئینی طور پر مسترد کرنے کامنصوبہ بنایاگیاتھا اور اس کے لئے ڈپٹی اسپیکر کو استعمال کیا گیاجنہوں نے مکمل رولنگ پڑھ کر سنا دی مگر آخر میں اسپیکر اسد قیصر کا نام بھی لیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ ایسا غیرآئینی اقدام کیوں اٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ غیرآئینی رولنگ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر مکمل انکوائری کی جائے۔