• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، صدر، سیکرٹری ہائیکورٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں عادل مشتاق اور جنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ادارے و فریقین قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں گے اور حکومت وقت کسی مزید ایڈونچر سے ملک کو مزید بحران کا شکار نہیں کرے گی ۔قوم کسی صورت مزید انتشار برداشت نہیں کرے گی تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں ۔ پریس کانفرنس میں ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،ممبر پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ،نائب صدراورنگ زیب بلوچ،لائبریری سیکرٹری فرزانہ سلیمان،فنانس سیکرٹری ملک خرم شہزاد آرائیں،ندیم تارڈ،خالد مسعود،ممبران ایگزیکٹیوچوہدری محمد جمیل اوردیگر وکلاء نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید