عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جنگ زدہ ملک یوکرین کے لیے اپنی آواز بُلند کرلی۔
پریانکا چوپڑا نے مسئلہ یوکرین اُجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ان پناہ گزینوں کی مدد کریں جو روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں، ہمیں آپ کی ضرورت ہے کہ آپ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہو جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں اب ضرورت ہے۔
پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے بچوں کی سب سے تیزی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہے، ان بچوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ہم نے دیکھا ہے۔
39 سالہ اداکار نے عالمی رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا وہ ہر جگہ پناہ گزینوں کے لیے کھڑے ہوں گے اور اربوں کا تعاون کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔
اُنہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم صرف کھڑے ہو کر یہ سب نہیں دیکھ سکتے۔
واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے، اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ بچے ہمسایہ ممالک میں حفاظت کی تلاش میں اپنا سب کچھ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔