تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا متنازع جوہری پروگرام آئندہ بھی آگے بڑھاتا رہے گا۔ رئیسی نے یہ بات اپنے ایک خطاب میں کہی، جب ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کا دن منایا گیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ تہران کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن شہری مقاصد کیلئے ہے، اور اس حوالے سے ملکی سائنس دان تحقیق اور پیش رفت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور کئی دیگر عالمی طاقتوں کو خدشہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے ذریعے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔