• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کے احکامات پر کوئٹہ کے رہائشی کو لوکل سرٹیفکیٹ فراہم

کوئٹہ(خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان کا ادارہ عوامی مسائل کے فوری حل اور انہیں مفت انصاف کی فراہمی میں مصروف عمل ہے لہذا اس ضمن میں کوئٹہ شہر کے رہائشی حمید اللہ نے صوبائی محتسب بلوچستان کو کو درخواست دی تھی کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائی تھی لیکن ڈی سی آفس کوئٹہ کے متعلقہ شعبے کے اہلکار لوکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی بجائے درخواست گزار کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے پریشان کرتے رہے، صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈووکیٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر محتسب سیکرٹر یٹ یا مصطفٰی جان نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی کوئٹہ سے وضاحت طلب کی، دریں اثناء ڈی سی کوئٹہ نے اپنے تحریری جواب میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات میں والدہ کی شناختی کارڈ فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے لوکل سرٹیفکیٹ کا اجراء تعطل کا شکار رہا، والدہ کے شناختی کارڈ کے حوالے سے حمید اللہ نے بتایا کہ انکی والدہ کا انتقال 2011 میں ہوا تھا لہذٰا انہوں نے والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور والد و والدہ کے شناختی کارڈ کے نقول ڈی سی کوئٹہ کے دفتر میں جمع کروا دیئے ہیں، بعد ازاں اپنی شکایت کے ازالے پر حمید اللہ نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کوئٹہ نے انہیں لوکل سرٹیفکیٹ فراہم کیا ہے۔ علاؤہ ازیں کوئٹہ شہر کے علاقہ قلعہ محمد حسنی حلقہ نمبر 26 کے رہائشی جمعہ خان نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ ان کے علاقے میں صفائی کی صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے بدبو اور تعفن سے وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں، صوبائی محتسب بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر مصطفٰی جان نے نوٹس جاری کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قلعہ محمد حسنی میں کچرہ کے ڈھیروں کو ہٹانے اور گلیوں کی صفائی کیلئے فوری اقدامات کرے ۔دریں اثناء میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام اور شکایت کنندہ جعہ خان محتسب سیکرٹر یٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 26 قلعہ محمد حسنی سے کچرہ کے ڈھیروں کو ہٹایا گیا ہے اور ملحقہ گلیوں کی مکمل صفائی کی گئی ہے۔ 
کوئٹہ سے مزید