• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف بہترین منتظم کے طور پر سامنے آئیں گے، بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل(ہارون مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئرز کے چیف کو آر ڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک نے 11اپریل کو ایک تاریخ ساز دن قراردیتے ہوئےمیاں شہباز شریف کیلئے 11بکروں کا صدقہ دیا،11مختلف مساجد میں روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام جب کہ مستحق گھرانوں کیلئے امدادبھی بھجوائی، انہوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف ایک بہترین منتظم ، انصاف پسند چیف ایگزیکٹو ، غریب پرور اور آئین اور جمہوریت پسند خادم پاکستان کے طورپر سامنے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر امجد کا کہنا تھا کہ اس وقت وطن عزیز میں کشیدگی اور معاشی بد حالی کا دوردورہ ہے اور انشاء اللہ شہباز شریف بطور وزیراعظم امن و استحکام اور خوشحالی لے کر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کے ورکرز اور سپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سیاسی اقدار اور روایات کا خیال رکھتے ہوئے ملک میں ایک خوشحال سیاسی نظام کی بنیاد رکھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ پاکستان کی کمزور معیشت کو سنبھالنا ایک بڑا چیلنج ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔ ن لیگی ورکرز جیت پر عاجزی تحمل اور تشکر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ملک کے لئے شکرانے کے نفل ضرور ادا کریں، آج کے فیصلے کو پاکستان میں آئین کی سربلندی کیلئے ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائیگا،مکمل انصاف ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کی ذمہ داری ہے جو انہوں نے آج ادا کی ہے۔ اللہ ملک پاک کی حفاظت فرمائیں، تمام آئین پسندوں کو مبارک ہو،شہباز شریف منتخب ہونے پر ایک بہترین منتظم، انصاف پسند چیف ایگزیکٹو، غریب پروراور جمہوریت پسند خادم پاکستان کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انکا کردار اور پنجاب میں نتائج پر مبنی کارکردگی گواہ ہے کہ پاکستان کے کشیدہ ماحول میں وہ سکون خوشحالی اور امن کا سامان لیکر آئیں گے۔
یورپ سے سے مزید