• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پاکستان کو درست سمت پرلائیں گے،علی شرافت

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاکستان کے موجودہ حالات اور عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا اور پوری دنیا میں جعلی خط دکھا کر لوگوں کو بے و قوف بنانے کی کوشش کی اور ملک کو 50سال پیچھے دھکیل دیا گیا ،انہوں نے مذید کہا کہ میاں شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد ان کے اتحادی مل کر ملک کوصحیح سمت پر گامزن کریں گے، ملک میں مہنگائی،بیروزگاری کو کم کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے اور امید رکھتے ہیں کہ اب پاکستان صحیح سمت پر چلنے لگے گا، عمران خان نے اقتدار کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ہوا میں اڑا دیا اور پارلیمنٹ کو سارا دن مذاق بنائے رکھا ۔یہ مکافات عمل ہے ، میاں نواز شریف ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کو قید میں رکھا اور کچھ بھی ثابت نہ کر سکے ،میاں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے، قانون اپنا راستہ خود تلاش کرئے گا، ہم عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دیں گے ۔
یورپ سے سے مزید