اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملہ پر پیپلزپارٹی میں تقسیم پیدا ہو گئی ۔
پیپلزپارٹی کے اکثر رہنما وزارتوں کے بغیر انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی حمایت کے خواہاں ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہئیے۔
رہنماؤں کی رائے ہے کہ سیاسی استحکام کے لئے شمولیت ضروری، وفاقی کابینہ میں شمولیت نہ کی تو حکومت دو ماہ بھی چل نہ سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کی مختلف اور متضاد آراء کی روشنی میں مشاورت شروع کردی ہے۔
آئندہ چند دنوں میں پیپلزپارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔