کراچی (نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے کے دوران کواڈ کاپٹرکے ذریعے 12 ڈرون حملے ہوئے ہیںتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران دو کواڈ کاپٹروں کے ذریعے مجموعی طور پر 12ڈرون حملے کئے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔