کراچی (نیوز ڈیسک) جینسن ہوانگ کی بحالی پر امریکا میں پھونچال، ٹرمپ کو اربوں روپے کا فائدہ، قومی سلامتی پر سیاسی وکاروباری مفادات کو ترجیح د ی گئی۔امریکی قانون ساز برہم ،ہوانگ وٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا عزم، امریکی صدر کا کہنا تھاکمپنی بورڈ کو ہوانگ بحالی پر قائل کیا،اینویڈیا حصص میں 31.5 فیصد اضافہ، مالیت 950 ارب ڈالر بڑھ گئی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کی بحالی پر امریکا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، جبکہ کمپنی کے حصص میں اضافے سے ٹرمپ کو4 ارب 20 کروڑ روپے ( ڈیڑھ کروڑ ڈالر) تک فائدہ پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔