• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایف آئی اے امیگریشن کے جاری آپریشنز، انتظامی امور اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، امیگریشن آپریشنز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید