• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، آڈیٹر جنرل مقبول گوندل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا ہے کہ کھیل جہاں انسان کو نظم و ضبط سکھا تے ہیں وہاں اس میں قوت برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں ، یہی جذبہ ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے ،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور نے کہا کھیلوں سے جہاں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے وہاں اداروں میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے جس سے سرکاری امور بہتر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی رات ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل نے کہا کھیل ہمیں یہ بھی سکھاتے ہیں کہ ہار کو وقار سے کیسے قبول کیا جائے اور جیت میں عاجزی کیسے برقرار رکھی جائے۔

اہم خبریں سے مزید