• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم بابر کانٹا کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد محمد شہزاد کے نام سے کی گئی ۔ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید