اکراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں پاکستان مخالف نعروں پر گرما گرم بحث ہوئی، اراکین نے پاکستان اور سندھ کی سالمیت پر کسی قسم کی مصلحت نہ کرنے کا اعلان کیا،ایم کیو ایم نے ایوان میں سوال اٹھایا کہ آئین ،پاکستان مخالف نعروں کی اجازت نہیں دیتا، کراچی ریلی میں پاکستان مخالف نعرے بازی پر کتنی ایف آئی آرز ۜدرج ہوئیں؟ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف بات قابلِ مذمت ہے، ویڈیوز فراہم کی جائیں، ہم تحقیقات کریں گے۔