کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو سمیت دیگر کا ریکارڈ طلب کر لیا ،نیب کراچی کی جانب سےسیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ، ڈی جی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو، ، ڈاکٹر حزب اللہ بھٹوسابق سیکریٹری ڈاکٹر حفیظ سیال، ریٹائرڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے اس لئے آپ 5 سال کے ریکارڈ سمیت 26 نومبر کو نیب کراچی میں پیش ہوں ۔