لاہور ( آصف محمود بٹ)پنجاب بلوچستان کو خیراتی اداروں کی نگرانی کا ڈیجیٹل ماڈل فراہم کرے گا۔پنجاب چیریٹیز کمیشن کا بلوچستان کے وفد کو ڈیجیٹل رجسٹریشن، مالیاتی آڈٹ اور نگرانی کے جدید نظام کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ۔ بین الصوبائی ادارہ جاتی تعاون کے تحت منعقد ہونے والے اس سیشن کا بنیادی مقصد بلوچستان میں مدارس اور خیراتی اداروں کے نظام کو مؤثر بنانے، عطیات کی وصولی اور استعمال میں شفافیت یقینی بنانے، غیر مجاز چندہ مہمات کی روک تھام اور خیراتی فنڈز کے ممکنہ غلط استعمال کے خلاف مؤثر نگرانی کا نظام متعارف کرانے کیلئے پنجاب کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔