کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے، پیداواری استعداد بڑھانے اور زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلئے بین الاقوامی تجارتی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی نمائش فوڈ ایگ 2026 کے دوسرے روز یورپی یونین، مین لینڈ چین، ہانگ کانگ اور ملائیشیا کے کاروباری و تجارتی وفود سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں کیا۔