• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس اور کھیل کے میدان ٹھیکے پر دینے کے خلاف میئر کراچی و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے ٹھیکوں پر دینے کے خلاف میئر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی، کمشنر کراچی اور ڈائریکٹر پارکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جنوری کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو نجی تجارتی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ منتخب نمائندوں نے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پارکس اور کھیل کے میدانوں کو بہتر بنانے کے بجائے ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا ہے جہاں غیر قانونی طور پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے چارجز اور داخلہ فیس وصول کی جا رہی ہے، سرکاری زمین پر قائم تفریحی مقامات تک عام شہریوں کی رسائی محدود ہو گئی ہے، سرکاری پارکس اور کھیل کے میدان عوامی مقاصد کیلئے مختص ہوتے ہیں، متعلقہ سرکاری ادارے پارکس اور میدانوں کی دیکھ بھال اور شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہیں، پارکس نجی ٹھیکیداروں کے حوالے کرنے کیلئے قوانین اور منظوریوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید