اسلام آباد (کامرس رپور ٹر) وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 94روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کا سخت نوٹس لے لیااور ملوث عناصر کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، دوسری جانب وزارت صنعت نے وضاحت کی ہےکہ ماہ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں مارکیٹ میں اضافے کے حوالےمیں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے. اور ایسی خبروں کی تردیدکرتےہوئے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں میں اس قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوا جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔