کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لائنوں میں پانی نہیں مگر ٹینکر مافیا کے پاس پانی موجود ہے، جو ہماری ہی لائنوں سے چوری کر کے فروخت کیا جاتا ہے، اور اس میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں، کراچی میں نوے فیصد لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ میں یہ بات ہر اس فورم پر کہتا ہوں جہاں کہنا ضروری ہو۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دور میں کراچی دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، جبکہ آج کراچی دنیا کے بدترین رہنے والے 4 شہروں میں شمار ہوتا ہے۔تیس ہزار کروڑ روپے اس شہر پر خرچ کئے لیکن اپنے بچوں کو ایک نوالہ حرام نہیں کھلایا۔