کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی درخواست پر انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025ء کے بعض پرچوں کے شیڈول پر نظرثانی کر دی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025ء کے وہ پرچے جو 24,23,22اور26دسمبر کے دوران منعقد ہونا تھے وہ اب بروز بدھ 31 دسمبر 2025ء سے بروز ہفتہ 3جنوری 2026ء تک لیے جائیں گے۔