کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی سیشن کے تحت پانچ روزہ عالمی کتب میلہ2025جمعرات 18دسمبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہا ہے ۔ اس عالمی کتب میلے میں پاکستان کے 140معروف پبلشرز اور کتب فروشوں کے علاوہ 17ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 غیر ملکی نمائش کنندگان بھی شرکت کریں گے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ، سید سردار علی شاہ کتب میلہ کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کریں گے۔ کتب میلے کے اوقات روزانہ صبح 10 بجے تا رات 9 بجے ہوں گے۔ کنوینر کراچی ورلڈ بک فیئر وقار متین خان نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران نورانی کے ہمراہ پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے پبلشرز اس عالمی ادبی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔