ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے غریب قوم کو معاشی بدحالی اور بحرانوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عقیل انصاری کی جانب سے وزیراعظم بننے کی مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر کیا،دریں اثنا سابق ممبر ضلع کونسل ملتان وجوائنٹ سیکرٹری لیبرونگ پنجاب میاں عبدالرزاق نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی ،اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو مہنگائی ، لاقانونیت اور بےروزگاری دی ،انہوں نے میاں عبدالرزاق کو یقین دہانی کرائی کہ مزدوروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔