اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی نئی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا اوراس کے مختلف سطحوں پرقریبی روابط ہیں اور سدابہاردوستوں اورتذویراتی شراکت داروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کونئی بلندیوں پر لے جایاجائے گا۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijianنے جمعہ کو بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہی۔