• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں شہباز شریف ملکی ترقی کا نیا باب رقم کریں گے، مظفر سلہری

بارسلونا (شفقت علی رضا ) میاں برادران کا دور حکومت پاکستان کی ترقی کا باعث ہوتا ہے ، میاں محمد نواز شریف نے اپنے اقتدار میں پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا اور اب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز میں ترقی کا ایک نیا باب رقم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن’’ لنکا شائر‘‘ کے صدر مظفر سلہری نے نمائندہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جن مخدوش حالات میں پاکستان کی باگ ڈور میاں شہباز شریف کے ہاتھ میں آئی ہے اور جس طرح سابقہ حکومت نے معاشی بحران پیدا کیا ہے، ان مسائل کو مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتیں مل کر حل کر لیں گی ۔ مظفر سلہری کا کہنا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف انتظامی معاملات کے تجربہ کار ہیں اور وہ اپنے ساتھ ماہر ٹیم کا انتخاب کریں گے تاکہ ترقی کا دور دورہ شروع ہوسکے ۔ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ ملک و قوم کی تذلیل ہے، تشدد مار دھاڑ اور نفرت کی سیاست کو تحریک انصاف نے فروغ دیا اور اب انہیں اپنی ہی بنائی گئی منفی حکمت عملی کا سامنا ہے ۔امریکا کا دھمکی آمیز خط اقتدار بچانے کا بھونڈا ہتھکنڈا ہے، جسے عوام اور پاکستان کے مقتدر اداروں نے مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کو ورغلا کر سڑکوں پر لانا چاہتا ہے تاکہ اس کو اقتدار واپس مل سکے ، دوسرے ممالک سے ملنے والے تحفے بیچ کر عیاشی کرنے والے اب کس منہ سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، سابقہ حکومت اب عوام کو جواب دہ ہوگی کہ کس طرح انہوں نے کرپشن ، لا قانونیت ، مہنگائی اور دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کو فروغ دیا ، مظفر سلہری نے کہا کہ میں کرپٹ دور حکومت کے خاتمے پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
یورپ سے سے مزید