• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں، بلاول

اسلام آباد(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متنازع رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کرادر کی طرف بڑھ ہیں، ہم تب تک پاکستانی نہیں کہلاسکتے جب تک أئین کا تحفظ نہ کریں،چند روز پہلے اس ایوان کی توہین کی گئی، کس طریقے سے آئین پاکستان سے کھیلا گیا، ہم تب تک پاکستانی نہیں کہلاسکتے جب تک أئین کا تحفظ نہ کریں،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا پاکستان کے سارے ادارے جو متنازع رہے ہیں اب وہ آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں، اگر ادارے اپنا اپنا کام کریں تو پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، انھوں نے کہا وزیراعظم صاحب تمام جماعتیں آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید