• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا شنگھائی کی 1320‘ اینگرو کی 660میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

اسلام آباد (حنیف خالد) تھر میں کوئلے کے ذخائر قوم کیلئے نعمت خداوندی بن گئے۔ اسکے ساتھ ساتھ چشنوپ ون‘ ٹو‘ تھری‘ فور اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو اور کے تھری چینی قوم کا انمول تحفہ ثابت ہونے لگے۔ اب جبکہ بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمت 60ڈالر سے بڑھ کر 300ڈالر فی ٹن تک چلی گئی ہے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود کروڑوں ٹن کوئلے کے ذخائر سے بغیر قیمت بجلی کیلئے استعمال ہوا کرینگے۔ یہ قدرت کا پاکستانی قوم کیلئے گرانقدر تحفہ ہے۔ وہاں کوئلے سے بجلی تیار کرنے والی ملکی و غیرملکی کمپنیوں کو نہ تو 60ڈالر اور نہ ہی 300ڈالر فی ٹن زرمبادلہ خرچ کرنا پڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید