• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی پر اسمبلی میں تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ق لیگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زوالفقار بپن اورمسلم لیگ ق ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری طارق گجر نے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر اسمبلی میں تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جا تاہیں ہم جنوبی پنجاب میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے پرویز الہی پر تشدد کے دوران ان کا بازو ٹوٹ گیا چوہدری برادران محب وطن رواداری اور اخلاقیات کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں عدالت عظمی کو اس واقعے پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف بھر پور طریقے سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سلاخوں میں دھکیلاجائے ورنہ پورے پاکستان میں احتجاج کادائرہ کاروسیع کیاجائے گا۔