• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کی پرویز الٰہی سے ملاقات، وٹو کا فون

لاہور( نمائندہ خصوصی ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےسپیکرچودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایوان کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہےسابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو نے بھی پرویز الٰہی کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پر تشدد اور اُن کا بازو توڑنا انتہائی افسوس ناک ، ملوث افراد اور ذمہ داران کو قرارواقعی سزا دی جائے، تاریخ میں آج تک پنجاب اسمبلی میں ایسا واقعہ نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید