لاہور(آئی این پی) انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الٰہی کو جتوانے کیلئے دباو ڈالتی رہی، یہاں تک کہ ان دونوں افسران کو گورنر ہاوس میں بلا کر پرویز الٰہی کو جتوانے کیلئے دھمکیاں دی گئیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جسے میڈیا کے کیمروں نے عکس بند کرلیا، تاہم اس سے پہلے جو ہوا اسکی اندرونی کہانی اب سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنوانے کیلئے افسران پر دبا ڈالا جاتا رہا اور انہیں گورنر ہائوس بلا کر بھی دھمکیاں دی گئیں۔