• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین جنگ، یورپ میں خودرنی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

برسلز( حافظ انیب راشد ) روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث یورپین یونین میں عام گھریلو استعمال کے سن فلاور آئل کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ یورپین گروسری مارکیٹ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ اس اضافے کے باوجود سن فلاور آئل کی فراہمی میں دن بہ دن کمی واقع ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کمی کے پیش نظر اب کچھ یورپین کمپنیاں پام آئل اور سویا بین کی جانب واپس جانے کا سوچ رہی ہیں۔ حالانکہ یورپ میں ماحولیاتی تنظیمیں پام آئل کے خلاف تحریک چلاتی رہی ہیں۔ ان کا موقف رہا ہے کہ پام کے درخت لگانے کیلئے قدرتی ٹروپیکل ذخائر کو کا ٹا جا رہا ہے ۔ جو ماحول کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ جس پر بہت سی کمپنیوں نے یورپ میں پام آئل کی درآمد چھوڑ دی تھی۔ گذشتہ عشرے کے دوران ہی روس اور یوکرین میں سن فلاور آئل کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ممالک یورپین مارکیٹ کیلئے سن فلاور آئل کے بڑے سپلائر کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان موجودہ جنگ نے عام استعمال کےخوردنی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے۔

یورپ سے سے مزید