اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن ) کے رہنما احسن اقبال کے گزشتہ حکومت کے پناہ گاہوں ، لنگر خانوں سے متعلق بیان پرسابق معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی بانی ڈاکٹر ثانیہ نشتر میں لفظی جنگ شروع ہوگئی ۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک ایک این جی او فراہم کرتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ پرایا مال مگر کریڈٹ اپناـ ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈہ کے زور پہ چل رہی تھی۔