لندن (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مخلص ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن مرحوم کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ زرینہ واجد کے انتقال پر ان کے بیٹے ذوالفقار شمس الحسن سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ واجد شمس الحسن میری والدہ کے دیرینہ ساتھی تھے، ان جیسے وفادار ساتھی ہر پارٹی کو نصیب نہیں ہوتے، واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ واجد شمس الحسن ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، واجد شمس الحسن عوام دوست اور کمیونٹی میں رہنے والے ہائی کمشنر تھے، پیپلز پارٹی مخلص ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن بھٹو کے نظریے پر یقین رکھتے اور اس کے داعی بھی تھے۔ بلاول بھٹو نے تقریبا ایک گھنٹہ واجد شمس الحسن کے صاحبزادے کے ساتھ گزارا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔