• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو کے استعمال سے پاکستان پر615ارب کا معاشی بوجھ پڑتا ہے‘ مقررین

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) حکومت تمباکو کی مصنوعات پر مزید 30فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے اضافی 26ارب روپے حاصل کر سکتی ہے۔ پروگرام منیجر سپارک خلیل احمد ڈوگر کے مطابق سگریٹ نوش افراد کی تعداد 2کروڑ 90لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں 1200بچے ایسے شامل ہیں جو روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔ تمباکو کے استعمال کی وجہ سے پاکستان کو 615ارب کا معاشی بوجھ پڑتا ہے جو کہ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ چھ فیصد بنتا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے کہا کہ 64فیصد نوجوان آبادی تمباکو کی صنعت کیلئے آسان ہدف ہے۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ نئی حکومت کو تمباکو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید