• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ سیشن یکم جون سے شروع ہو کر پورا مہینہ جاری رہے گا، بجٹ سےقبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا بجٹ سے قبل اجلاس بلا کر پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس عید کے بعد 9 مئی کو بلایا جائے گا، رواں پارلیمانی سال کا آٹھواں سیشن 8 دن چلانے کے بعد 16 مئی کو ملتوی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا، پارلیمانی کیلنڈرکےمطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے۔

 آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید