• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی نہ ملنے کا بہانہ، کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی نہ ملنے کا بہانہ،کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری ،کے الیکٹرک نے اسٹار صارفین کے لئے بھی نصف شب کے بعد لوڈشیڈنگ مسلط رکھی صارفین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے لئے تمام علاقوں کے لئے منصفانہ شیڈول کی بجائے غیرمنصفانہ ہتھکنڈے اپنا رکھے ہیں بعض علاقوں میں بااثر گھر دفاتر بازاروں سوسائٹیوں کی بجلی 24گھنٹے بحال رہتی ہے اور مخصوص علاقوں میں اسٹار صارفین کے لئے دن رات کے اوقات میں 10گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہریوں نے کہا کہ سحروافطار نماز تراویح کے اوقات کے علاوہ نصف شب میں بھی طویل دورانیہ کی غیرقانونی لوڈشیڈنگ توانائی پالیسی کے برخلاف ہےصارفین نےوفاقی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصف شب کے بعد لوڈشیڈنگ کے نام پر بجلی بند کرنے کے اقدام کا نوٹس لیا جائے دریں اثنا شہرکے بیشتر علاقوں سے دن اور رات بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید