اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہاگیا کہ نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 26 اپریل کو مقرر ہے،رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں،ایک بار سفر کی اجازت دی جائے، ایک ہفتے میں واپس آ جاؤں گا۔