• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کوئٹہ سٹی کے صدر نسیم اللہ اچکزئی، جنرل سیکرٹری سجاد احمد خان، سینئر نائب صدر عامر نیاز، محمد نبی گلالئی ودیگرنے بیان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان کی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کے افتتاح سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترقی کا سفر وہاں سے شروع کیا جہاں سے رک گیا تھا ملک میں معاشی استحکام اور روزگار سمیت مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت بھی کی ۔
کوئٹہ سے مزید