• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کی نئی لہر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

لندن (اے ایف پی) چین میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو اور ممکنہ لاک ڈائون کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی ہوئی ہے، دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رحجان رہا ۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5.7فیصد کمی کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 100.08ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت میں 5.8فیصد کمی کے بعد اسی کی قیمت 96.11ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ چین کے مزید شہروں میں لاک ڈائون کے خدشات کے پیش نظر دنیا یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ توانائی کے ایک بڑے صارف کی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کم ہو سکتی ہے۔چین میں حکام کورونا وبا کی نئی لہر سے نبرد آزما ہیں جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس سے توانائی کی طلب میں بڑی کمی واقع ہوئی۔دوسری جانب امریکا میں شرح سود میں اضافے کے باعث بھی عالمی مارکیٹ کو دھچکا لگا ہے۔امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں 0.5فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ شنگھائی کی اسٹاک مارکیٹ پانچ فیصد کمی پر بند ہوئی ، وال اسٹریٹ کی اسٹاک مارکیٹ کو یورپ اور ایشیائی مارکیٹوں کی نسبت زیادہ کمی کا سامنا نہ کرنا پڑا ، نیویارک کی اسٹاک مارکیٹ کو 1.1فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یورپی اسٹاک مارکیٹ میں 1.7فیصد کمی کے رحجان کا سامنا رہا۔
اہم خبریں سے مزید