• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کی مسائل جلد حل کئے جائیں گے، سردار ایاز صادق

لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 158کے صدر حسین باری گیلانی نے سردار ایاز صادق کو وفاقی وزیر اقتصادیات بننے پر مبارکباددی ہے، انھوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور معاشی مسائل حل کریں گے،انفنٹری روڈ پر سردار ایاز صادق کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں جلد صنعتی انقلاب برپا کریں گے، ملک کو معاشی دلدل سے باہر نکالنا ہماری اولین ترجیح ہوگی، صنعتی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کی مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔