• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ترقی کا سفر‘ شہباز شریف نے عوام کے دل جیت لئے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات نصیر خان اچکزئی نے بیان میں وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کے دورہ بلوچستان کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف نے بلوچستان کیلئے اعلانات کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔بلوچستان میں تعلیم ،صحت سمیت مختلف شعبہ جات میں بہتری صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور جدید تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی ،کوئٹہ میں میٹرو بس منصوبے سے صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف واضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس طرح انہوں نے پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کیاہے، امید ہے کہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر اعلان کئے گئے منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ میں خوشحالی کی امید پیدا ہوگی ،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستانیوں سے ان کے روزگار سمیت دو وقت کی روٹی بھی چھین لی تھی ،شہبازشریف نے بلوچستان کیلئے اعلانات کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔بلوچستان میں تعلیم ،صحت سمیت مختلف شعبہ جات میں بہتری صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور جدید تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی ،کوئٹہ میں میٹرو بس منصوبے سے صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
کوئٹہ سے مزید