ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) صوبائی حلقہ 220کے صدر رانا غفار طالب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لئے مہنگائی ، بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہیں جن پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانا ہوں گے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور ان کے نااہل سابق وزراء کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ، صرف چند لوگوں نے شاہ محمود کا استقبال کیا ۔ (ن) لیگ تمام تر مشکل ترین حالات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقداامات کو یقینی بنائے گی۔