• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کو شہباز کا وزیرخارجہ بناکر بھٹو کی میراث دفن کردی گئی‘فواد چوہدری

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو شہباز شریف کا وزیر خارجہ بناکر بھٹو کی وراثت کو دفن کردیا گیاہے۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہرہے عدلیہ کی ریٹنگ دنیا میں 130 سے اوپر نہیں نیچے جائے گی۔ حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا پالیسی فیصلہ یہ تھا کہ تقریبا پورا پاکستان مفت عمرہ کرنے چلا جائے گا لیکن عوامی دبا کی وجہ سے یوٹرن لینا پڑا۔پہلے کہا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے لیکن پھر پی آئی اے کولکھا گیا خط سامنے آگیا اور پتہ چل گیا ہے کہ 60 ہزار ڈالر روزانہ پی آئی اے کو حکومت نے ادائیگی کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اس لیے ہو رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ایل این جی کے جو دو سب سے بڑے سودے کیے تھے وہ ڈیفالٹ کرگئے اور پاکستان میں ایل این جی نہیں آئی۔

ملک بھر سے سے مزید